حوزہ نیوز ایجنسی بوشہر سے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے شہر دیّر کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین سید علی حسینی حسینیہ سید الشہداء (ع) دیّر میں امام حسن مجتبی (ع) کے یوم ولادت کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا: خاندان عصمت و طهارت و ائمه معصومین علیهم السلام کے ساتھ محبت اور دوستی کا ہونا ایک عظیم نعمت اور اعزاز ہے۔
انہوں نے امام حسن مجتبی علیہ السلام کی زندگی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: امام حسن علیہ السلام نے اسلام کی مصلحت اور اپنے مخلص شیعوں کے تحفظ کے لیے صلح کو قبول کیا۔
انہوں نے امام حسن علیہ السلام کی ایک حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے مکارم اخلاق کا ذکر کیا اور کہا: امام حسن علیہ السلام نے تمام اخلاقی خوبیوں میں حیا کو سرفہرست رکھا ہے جو بدقسمتی سے ہمارے معاشروں میں ختم ہوتی جا رہی ہے۔ اس پر انتہائی توجہ کی ضرورت ہے۔