حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم امام رضا علیہ السلام کے سپریم ڈائرکٹر رضا خوراکیان نے کہا: شب ولادت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے موقع پر چالیس ہزار افطاریوں کے پیکٹ روزہ داروں میں تقسیم کیے جائیں گے، یہ افطاریاں حرم کےمختلف صحن، حرم کے اطراف اور مشہد کے مضافات میں تقسیم کی جائیں گی۔
خوراکیان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا: امام خمینی (رہ) ہال اور دار المرحمہ ہال میں 10,000 کھانے،صحن امام حسن مجتبیٰ (ع) میں 2000 گرم کھانے ، حضرت زہرا (س) ہال اور شیخ حر عاملی ہال میں 1700 گرم کھانے اور مہمان خانہ حرم امام رضا علیہ السلام میں 5000 کھانے تقسیم کیا جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا: اس کے علاوہ حرم امام رضا علیہ السلام کے انٹری گیٹ باب الہادی (ع) کے برآمدے میں 1500 روزہ دار زائرین کی میزبانی کی جائے گی اور 1500 گرم کھانے باب الکاظم (ع) کے برآمدے میں ولادت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے پر مسرت موقع پر تقسیم کئے جائیں گے۔
مشہد مقدس حرم امام رضا علیہ السلام کے سپریم ڈائریکٹر نے حرم اور شہر کے مضافات میں افطاری کی تقسیم کا ذکر کرتے ہوئے کہا: آیت اللہ واعظ طبسی علیہ الرحمہ روڈ پر 4 ہزار کھانے کے پیکٹ تقسیم کیے جائیں گے اور اسی طرح 4,000 کھانے کے پیکٹ شہر مشہد کے بعض علاقے اور مشہد کے مضافات کے بعض علاقوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔