حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ایماء پر شبِ چہلم امام حسین علیہ السلام جیسے حساس موقع پر کالعدم سپاہ صحابہ کے مسلح دہشت گردوں کو شاہراہ قائدین پر جلسے کے انعقاد کی اجازت دی گئی۔ جس میں شرکت کیلئے ایک مسلح ٹولہ گولیمار سے گذرتے ہوئے سبیل حسینی پر حملہ آور ہوا لیکن جوابی پتھراؤ کے سبب یہ دہشتگرد فرار ہوگئے ۔
رپورٹ کے مطابق شہر کراچی میں چہلم امام حسین علیہ السلام سے ایک روز قبل فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانے کی مذموم سازش کے نتیجہ میں کراچی کے گولیمار کے علاقے علی بستی میں ملک دشمن دہشت گرد تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکرِ جھنگوی کے مسلح دہشت گردوں نے شیعہ گھروں پر حملہ کر دیا۔ پتھراؤ اور فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شیعہ نوجوان سید جنید حیدر مہدی شہید اور متعدد نوجوان عزادار شدید زخمی ہو گئے۔
اس موقع پر پولیس اور رینجرز کی بھی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھی۔ بعد ازاں جنید حیدرمہدی کی نماز جنازہ مین گولیمار روڈ پرشیعہ علماءکونسل سندھ کے صدر علامہ اسد اقبال زیدی کی زیر اقتداء ادا کی گئی۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں شیعیان حیدرکرار نے شرکت کی۔
آپ کا تبصرہ