۲۶ شهریور ۱۴۰۳ |۱۲ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 16, 2024
14 ستارے کتاب ساتھ رکھنے پر ایک شیعہ عزادار پر ایف آئی آر کاٹ دی گئی

حوزہ/ سرگودھا میں ایک شیعہ عزادار سید ممتاز حسین ولد سید فیض محمد کے خلاف 14 ستارے کتاب ساتھ رکھنے پر ایف آئی آر کاٹ دی گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، پاکستان کے شہر سرگودھا کے مضافات میں ایک شیعہ عزادار سید ممتاز حسین ولد سید فیض محمد کے خلاف 14 ستارے کتاب ساتھ رکھنے پر ایف آئی آر کاٹ دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ ہمیں مخبری ہوئی کے چک نمبر 5 شمالی سرگودھا خوشاب روڈ بس اسٹاپ پر ایک شخص موجود ہے۔ جس کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک جعفریہ پاکستان سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع سرگودھا کے غریب مومن سید ممتاز حسین پر یہ مقدمہ CTD کی جانب سے تھانہ سرگودھا ریجن میں درج کیا گیا ہے۔

پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ ہمیں مخبری ہوئی کے چک نمبر 5 شمالی سرگودھاخوشاب روڈ بس اسٹاپ پر ایک شخص موجود ہے جس کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک جعفریہ پاکستان سے ہے اور اس کے کاندھے پر سیاہ بیگ بھی موجود ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ کسی مذموم سرگرمی کا ارادہ رکھتا ہے۔

بدقسمتی سے اس شیعہ مومن کے خلاف تحریک جعفریہ سے تعلق اور چودہ ستارے کتاب ہمراہ رکھنے پر دہشت گردی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ جس سے پنجاب حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شیعہ تعصب انتہائی واضح ہوتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ممتاز حسین ولد فیض محمد کا بنیادی آبائی تعلق تحصیل کروڑ لعل عیسن ضلع ڈیرہ غازی خان سے بتایا گیا ہے، شیعہ علماء کونسل سمیت ملک کے علماء کرام اور مومنین کو چاہئے کہ وہ اس ظلم و ناانصافی پر بھرپور صدائے احتجاج بلند کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Haji Ali Mohammad IN 12:05 - 2024/09/01
    0 0
    یہ انتہائ دکھ کی بات ہے کہ ہمارے ادارے اتنے نا اہل اور انپڑھ لاعلم ہیں کہ انکو معلوم ہی نہیں کہ علم کیا چیز ہے۔ علماء کرام، طلباء محترم اپنا بھر پور چلینج کرکے پر امن احتجاج کرکے، ان پڑھ اہل کاروں کے خلاف قانونی کاروائ یقینی بنائں۔