۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
تکریم هفتاد طلبه مجاهد در عراق + تصاویر

حوزہ/ عتبہ عسکریہ نے ایک تقریب کا انعقاد کرکے داعش کے خلاف جنگ میں حصہ لینے والے 70 سے زائد مجاہد طلباء کو اعزاز سے نوازا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم مطہر امامین عسکرین علیہم السلام نے "جہاد کفائی کا فتویٰ اور مردان دلاور " کے عنوان سے ایک تقریب منعقد کرکے داعش کے خلاف جنگ کرنے والے 70 سے زائد مجاہد طلباء کو خراج تحسین پیش کیا۔

یہ تقریب جہاد کفائی کے فتوے کی دسویں سالگرہ کے موقع پر حرم امامین عسکریین علیہم السلام کے ڈپٹی ڈائریکٹر"رعد عبدعلی" اور دفتر حرم امامین عسکریین (ع) کے نائب سربراہ "سیف خلیل" ، حوزہ علمیہ کی اہم شخصیات، مراجع کرام کے دفاتر کے نمائندے اور عوام کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

اس تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور اس کے بعد حرم کے امام جماعت حجت الاسلام و المسلمین سید کاظم الموسوی نے اس عظیم موقع پر حرم کی جانب سے صادر ہونے والے بیان کو پڑھا۔

اس کے علاوہ اس تقریب میں شعرائے کرام نے اشعار بھی پیش کئے، آخر میں شرکت کرنے والے طلباء کو تحائف پیش کیے گئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .