۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
1

حوزہ/ عراقی فوج کے مشترکہ آپریشنز کے ہیڈ کوارٹر نے بتایا کہ کل رات مشرقی عراق کے صوبہ دیالی میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی فوج کے مشترکہ آپریشنز کے ہیڈ کوارٹر نے بتایا کہ کل رات مشرقی عراق کے صوبہ دیالی میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے گئے۔

10 مارچ کو ایک بیان میں عراق کے مشترکہ آپریشنز ہیڈ کوارٹر نے صوبہ دیالی میں داعش کے ٹھکانوں پر بڑے پیمانے پر فضائی حملوں کا اعلان کیا۔

الفرت نیوز کے مطابق، "وعد الحق" آپریشن کے دوسرے مرحلے میں کیے گئے ان حملوں میں داعش کے عناصر کے دو ٹھکانے تباہ کیے گئے، اور اندر موجود تمام دہشت گرد بھی مارے گئے، اسی دوران فوج اور سیکورٹی فورسز نے صوبہ دیالی اور صوبہ صلاح الدین کے علاقے "وادی الثرثار" میں دہشت گردوں کے دو ٹھکانوں کو بھی تلاش کر کے تباہ کر دیا۔

جولائی 2017 میں داعش کی مبینہ خلافت کے خاتمے اور موصل کی آزادی کے باوجود، دہشت گرد چھوٹے چھوٹے گروہ کی شکل میں کچھ صحرائی اور دور دراز علاقوں میں آباد ہوئے، گزشتہ 7 سالوں کے دوران عراقی فوج اور سیکورٹی فورسز نے ان علاقوں کو کلیئر کرنے کے لیے سینکڑوں آپریشن کیے ہیں۔

اس حوالے سے عراق کے قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی کے مطابق داعش اب ملکی سلامتی کے لیے پہلا خطرہ نہیں رہا بلکہ منشیات نے اس کی جگہ لے لی ہے، تاہم صوبہ دیالی اور صوبہ صلاح الدین کے پہاڑوں کے ساتھ ساتھ صونہ نینویٰ کے مشرق میں بھی دہشت گردوں کی ایک چھوٹی سی تعداد موجود ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .