جمعرات 3 نومبر 2022 - 03:15
شیراز دہشت گردانہ حملے میں والدین اور بھائی سے محروم ہو جانے والے معصوم بچے کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات +ویڈیو

حوزہ/ شیراز میں داعش کے دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے والا پانچ سال کا معصوم آرتین سرایداران آج آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے اسٹوڈینٹس کی ملاقات میں شامل ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شیراز میں داعش کے دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے والا پانچ سال کا معصوم آرتین سرایداران آج آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے اسٹوڈینٹس کی ملاقات میں شامل ہوا۔

واضح رہے کہ پانچ سالہ آرتین دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہو گيا لیکن اس کے والدین اور بھائي اس حملے میں شہید ہو گئے۔

یاد رہے کہ 26 اکتوبر کو شیراز شہر میں حضرت احمد ابن موسی کاظم علیہ السلام المعروف بہ شاہچراغ کے روضہ اطہر پر دہشت گرد گروہ داعش کے دہشت گردانہ حملے میں 15 افراد شہید ہو گئے جبکہ درجنوں لوگ زخمی ہوئے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha