۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
یوکرین

حوزہ/ یوکرین میں روز بروز بدلتے ہوئے حالات کے درمیان ہندوستان سمیت کئی ممالک نے اپنے شہریوں کے لیے ایک نئی ایڈوائزری جاری کی ہے۔

حوزہ نیواز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یوکرین پر روس کے بڑھتے ہوئے حملوں کے درمیان ہندوستان نے یوکرین کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے اپنے تمام شہریوں کو یوکرین کا سفر کرنے سے گریز کرنے اور وہاں پہلے سے موجود شہریوں کو جلد از جلد ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔

اپنے ٹویٹر ہینڈل پر جاری کردہ ایک بیان میں، دارالحکومت کیف میں ہندوستانی سفارت خانے نے کہا کہ یوکرین بھر میں سیکورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور جنگ میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر ہندوستانی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ یوکرین کا سفر نہ کریں جب کہ جو لوگ اس وقت یوکرین میں موجود ہیں یوکرین کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ طلباء سمیت ہندوستانی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ یہاں ممکنہ ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے جلد از جلد یوکرین چھوڑ دیں۔

ہندوستانی سفارت خانے کی طرف سے یہ ایڈوائزری ایسے وقت میں جاری کی گئی ہے جب روس نے یوکرین پر حملے تیز کر دیے ہیں۔ روسی حملوں کے نتیجے میں یوکرین کے کئی گاؤں، قصبے اور دو شہر بجلی کے بغیر تاریکی میں ڈوب گئے۔

دوسری جانب روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے روس کے زیر کنٹرول چار خطوں میں مارشل لاء کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے روس کے تمام خطوں کے سربراہان کو اضافی ہنگامی اختیارات بھی دیے۔

پیوٹن نے فوری طور پر مارشل لاء کے تحت اٹھائے جانے والے اقدامات کی وضاحت نہیں کی۔ اپنے حکم میں انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مخصوص تجاویز پیش کرنے کے لیے تین دن کا وقت دیا ہے۔ اس دوران روسی فوج نے اپنے زیر کنٹرول علاقوں کو عام لوگوں سے خالی کرا لیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .