۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
News ID: 387210
6 جنوری 2023 - 17:29
روس

حوزہ/ روس کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اعلان کیا کہ ولادیمیر پوتن کی طرف سے جنگ بندی کا حکم یوکرین کے فرنٹ لائن پر آج دوپہر سے نافذ کر دیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے جنگ بندی کا حکم جاری کر دیا ہے، یکطرفہ جنگ بندی آج دوپہر سے فرنٹ لائن پر نافذ کر دی گئی ہے۔

روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے جمعرات کو اعلان کیا کہ یوکرین میں ۶ جنوری کی رات ۱۲ بجے سے ۷ جنوری کی رات ۱۲ بجے تک جنگ بندی ہوگی۔ روسی صدر نے وضاحت کی کہ اس فیصلے کی وجہ آرتھوڈوکس عیسائیوں کو چرچ کی خدمات میں حصہ لینے کی اجازت دینا ہے۔

کریملن نے یوکرین سے جنگ بندی کا اعلان کرنے کو بھی کہا۔ یوکرین نے روس کی یکطرفہ عارضی جنگ بندی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے "منافقانہ" قرار دیا۔

چند گھنٹے قبل یہ اطلاع ملی تھی کہ روس کے روحانی پیشوا "پیٹریارک کریل" نے آرتھوڈوکس عیسائیوں کے لیے کرسمس کے جشن کے دن یوکرین میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .