۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
امریکی صدر و روسی صدر پیوٹن

حوزہ/ امریکی صدر جوبائیڈن نے اسٹیٹ آف یونین کے خطاب میں کہا کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے بارے میں غلط اندازہ لگایا۔ آمروں کو اپنی غلطیوں کی قیمت چکانا پڑتی ہے انہیں بھی چکانا ہوگی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امریکی صدر جوبائیڈن نے اسٹیٹ آف یونین کے خطاب میں کہا کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے بارے میں غلط اندازہ لگایا۔ آمروں کو اپنی غلطیوں کی قیمت چکانا پڑتی ہے انہیں بھی چکانا ہوگی۔

صدرجوبائیڈن کا کہنا تھا کہ پیوٹن نے یوکرین پرحملہ کرکے آزاد دنیا کی بنیاد ہلانے کی کوشش کی ہے لیکن وہ غلطی پر ہیں۔ روسی صدر کو اپنے غلط فیصلے کی قیمت چکانا پڑے گی جس کے اثرات دیرپا ہوں گے۔

امریکی صدرجوبائیڈن نے روسی طیاروں کے لئے امریکی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کیا۔ صدربائیڈن کا کہنا تھا کہ فضائی حدود بند کرنے اورروسی شخصیات کے امریکا میں اثاثے منجمد کرنے سے روس مزید تنہائی کا شکار ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کے عوام کا روسی جارحیت کیخلاف جذبہ قابل تعریف ہے۔ امریکا یوکرین کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے. جبکہ دوسری طرف روس کا دعویٰ ہے کہ امریکہ اور نیٹو فورسز، یوکرائن بحران کے ذمہ دار ہیں کیونکہ وہ روس کا ایٹمی گھیراؤ کرنا چاہتے ہیں جس سے بچنے کے لیے انھوں نے یوکرائن پر حملہ کیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .