۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
یوکرین

حوزہ/ یوکرین جنگ کی آگ کو بھڑکانے کے لیے امریکہ اب تک کیف کو 38 ارب ڈالر کی فوجی امداد دے چکا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یوکرین جنگ کی آگ کو بھڑکانے کے لیے امریکہ اب تک کیف کو 38 ارب ڈالر کی فوجی امداد دے چکا ہے۔

بدھ کو، پینٹاگون نے اطلاع دی کہ یوکرین نے جنگ کے آغاز سے اب تک کیف کو 38 بلین ڈالر کے ہتھیار اور فوجی سازوسامان دیا ہے، روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کو طول دینے کے لیے واشنگٹن نے حال ہی میں کیف کو دوسرے ممالک سے F-16 جنگی طیارے خریدنے کی اجازت دی ہے۔

اس کے ساتھ ہی پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین کو 300 ملین ڈالر کی فوجی امداد کا نیا پیکج دیا جا رہا ہے، یوکرائن کی جنگ کو 16 ماہ گزر رہے ہیں اور مغربی ممالک اسے جاری رکھنے کے لیے کیف کو ہتھیار دے رہے ہیں۔

فوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ درحقیقت یوکرین کی جنگ ایک پراکسی وار ہے، جو یوکرین کے پیچھے امریکہ اور یورپی لڑ رہے ہیں، روسی حکام بھی کئی بار کہہ چکے ہیں کہ امریکہ اپنے مفادات کے لیے اس جنگ کو طول دینا چاہتا ہے، جب کہ یہ جنگ جتنی لمبی ہوگی، اتنا ہی نقصان یورپی ممالک کو ہوگا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .