حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بچوں کی اسکول کی بس کو نشانہ بنانا انتہائی ظالمانہ اقدام ہے۔ دہشتگردوں کا فوری طور پر سراغ لگا کر انہیں گرفتار اور قرار واقعی سزا دی جائے۔
انہوں نے مزید کہا: شہریوں کو دہشتگردی سے محفوظ رکھنے کیلئے حکومت مزید اقدامات اٹھائے۔
علامہ سید ساجد نقوی نے خضدار میں شہید بچوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے حکمرانوں کو تاکید کی کہ اس دہشتگرد حملے کے زخمیوں کو معیاری طبی امداد فراہم کی جائے۔ نیز انہوں نے حملے میں ہونے والے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعاگو ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس کو پیش آنے والے بم دھماکے میں کم از کم پانچ افراد کے جاں بحق ہونے اور چالیس کے قریب افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ زخمیوں کو مقامی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔









آپ کا تبصرہ