جمعہ 3 جنوری 2025 - 10:22
شہدائے غزہ کی تعداد 45 ہزار 581 تک پہنچ گئی

حوزہ/ فلسطین کی وزارت صحت نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ کے 454ویں دن کے دوران اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں مزید 28 فلسطینی شہید اور 59 زخمی ہو گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی وزارت صحت نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ کے 454ویں دن کے دوران اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں مزید 28 فلسطینی شہید اور 59 زخمی ہو گئے۔

اس اعلان کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 سے جاری جنگ میں اب تک شہداء کی تعداد 45 ہزار 581 تک پہنچ چکی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 1لاکھ 8 ہزار 438 ہو گئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق، ہزاروں فلسطینی اب بھی لاپتہ ہیں، اور بہت سے شہداء کے اجساد ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں، جنہیں نکالنے کی کوششیں ناکام ہیں۔

آج ہونے والے صہیونی حملوں میں ایک بڑا واقعہ خان یونس کے المواصی علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک مبینہ محفوظ علاقے میں فلسطینی پناہ گزینوں کے خیمے کو نشانہ بنایا گیا۔ اس وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد شہید ہو گئے، جن میں تین بچے، غزہ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل سرلشکر محمد صلاح، ان کے نائب حسام شہوان (ابو شروق)، اور 12 دیگر افراد زخمی ہو گئے۔

یہ تازہ حملے اسرائیلی جارحیت کے بدترین مظاہر کو نمایاں کرتے ہیں، جہاں شہری علاقوں، پناہ گزینوں کے کیمپوں، اور بچوں تک کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha