جمعہ 28 فروری 2025 - 15:41
قائد ملت جعفریہ کی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے خود کش حملے کی شدید مذمت

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے خود کش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے خود کش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا: ایک مرتبہ پھر دہشتگردوں کا سر اٹھانا انتہائی افسوسناک اور پریشان کن ہے۔

قائد ملت جعفریہ کی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے خود کش حملے کی شدید مذمت

علامہ ساجد نقوی نے کہا: جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کی دین کے ساتھ اتحاد امت کیلئے بھی انتہائی گراں قدر خدمات ہیں۔

قائد ملت جعفریہ نے کہا: مولانا حامد الحق اور ان کے خاندان کی اتحاد امت کے ساتھ دین کیلئے غیر معمولی خدمات ہیں، عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔

قائد ملت جعفریہ کی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے خود کش حملے کی شدید مذمت

قابل ذکر ہے کہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha