حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمين آقا سید حسن الموسوی الصفوی نے ایرانی دارالحکومت تہران میں سپریم کورٹ کے ججز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمنانِ اسلام کے لیے ایران آنکھوں کا کانٹا بنا ہوا ہے، جس کے لیے اب ایران میں خود کش حملوں کی مذموم کوششیں ہورہی ہیں۔
آقا حسن صفوی صاحب نے کہا کہ شہید ہونے والے ججز میں محمد مقیسہ اور علی رازینی سابق انقلابی پراسیکیوٹر شامل ہیں، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آقا سید حسن موسوی الصفوی غیور ایرانی قوم اور رہبرِ عزیز انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای مد ظلہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے زخمیوں کی شفایابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔
آپ کا تبصرہ