حوزه نیوز ایجنسی کے مطابق، عراق اور ایران سمیت دنیا بھر کے شیعہ اپنے ساتویں امام حضرت امام موسی کاظم (ع) کی شہادت پر عزاداری کا اہتمام کر رہے ہیں۔
ایران کے مقدس شہروں مشہد اور قم میں موجود امام موسی کاظم (ع) کے بیٹے آٹھویں امام حضرت علی رضا (ع) اور بیٹی حضرت فاطمہ معصومہ (س) کے حرم میں بھی بڑی تعداد میں زائرین جمع ہیں اور عزاداری کر رہے ہیں۔
منگل ۲۵ رجب ۱۴۴۶ ہجری کو ساتویں امام حضرت امام موسی کاظم (ع) کا یوم شہادت ہے، مشہد اور قم میں کل رات سے ہی ایران اور دنیا بھر سے زائرین جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
اسی طرح، عراق میں کاظمین سمیت تمام مقدس شہروں میں بڑی تعداد میں لوگ حرم میں حاضر ہو کر عزاداری کر رہے ہیں اور مجالسِ عزا منعقد کر رہے ہیں اور گریہ و زاری میں مصروف ہیں۔
اس موقع پر ہم حوزه نیوز کی طرف سے تمام مسلمانوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ