اتوار 26 جنوری 2025 - 01:03
شہادت امام موسیٰ کاظم (ع) کے موقع پر کاظمین کی جانب زائرین رواں دواں+تصاویر

حوزہ/ حوزہ/ 25 رجب المرجب کو امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی شہادت کی یاد منانے کے لیے زائرین بڑی تعداد میں کاظمین کی جانب پیدل سفر کر رہے ہیں تاکہ امام کے حرم میں پہنچ کر امام کو پرسہ پیش کر سکیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ/ 25 رجب المرجب کو امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی شہادت کی یاد منانے کے لیے زائرین بڑی تعداد میں کاظمین کی جانب پیدل سفر کر رہے ہیں تاکہ امام کے حرم میں پہنچ کر امام کو پرسہ پیش کر سکیں۔

کاظمین پہنچنے والی تمام شاہراہوں اور گلیوں میں زائرین کی ایک بڑی تعداد دیکھنے میں آ رہی ہے۔ اس موقع پر حرم حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے زائرین کو خصوصی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ مختلف مقامات پر موکب لگائے گئے ہیں جہاں زائرین کے لیے کھانے، ناشتے اور دیگر بنیادی ضروریات کا انتظام کیا گیا ہے۔

مزید برآں، طبی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ زائرین کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ حرم حضرت عباس علیہ السلام اور حرم امامین کاظمین علیہم السلام نے مشترکہ طور پر زائرین کی خدمت میں مصروف ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha