۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
پاکستان الیکشن

حوزہ/ پاکستان قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں پر 17 ہزار سے زائد امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی نے پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق نقل کیا ہے کہ پاکستان بھر میں 12ویں عام انتخابات 2024ء کے لیے پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا، پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی، جبکہ سیکیورٹی کے حوالے سے بھی خاص انتظامات کئے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، پاکستانی قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں پر ملک بھر سے 17 ہزار 816 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، جبکہ چند حلقوں میں بڑی سیاسی شخصیات بھی مدمقابل ہیں۔ 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے جن میں 25 سال تک عمر کے 2 کروڑ 35 لاکھ 18 ہزار371 نئے ووٹرز بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، ملک پاکستان کے زیادہ تر حلقوں کے اسٹیشنز میں پولنگ کا عمل بروقت 8 بجے شروع ہوگیا، تاہم بعض اسٹیشنز میں پولنگ بروقت شروع نہ ہوئی اور تاخیر کا شکار ہوگئی، جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستانی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کا کہنا ہے کہ آر او نے رات 2 بجے تک نتیجہ جاری کرنا ہے، تاہم نتائج 2 بجے سے پہلے بھی آ سکتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .