۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
علامہ اعجاز بہشتی

حوزہ / مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری شعبہ یوتھ نے کہا: مجلس وحدت مسلمین کی کامیابی تشیع پاکستان کی کامیابی ہے اور ان شاء اللہ علامہ راجہ ناصر عباس کی رہنمائی میں مکتب تشیع کی سربلندی کا سفر جاری رہے گا اور اب مظلومین کی آواز ایوان بالا میں بھی گونجے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری شعبہ یوتھ علامہ اعجاز حسین بہشتی نے پاکستانی قومی انتخابات 2024ء میں کرم پاراچنار کی قومی نشست سے ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار حمید حسین کی زبردست کامیابی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا: تمام تر کامیابیوں کا کریڈٹ براہ راست علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور شعبہ سیاسیات کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا: میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، برادر اسد عباس نقوی، برادر ناصر عباس شیرازی اور پاراچنار کے غیور تنظیمی عہدیداران اور عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ جنہوں نے اپنی دن رات کی کوششوں سے اس کامیابی کو یقینی بنایا۔

علامہ اعجاز حسین بہشتی نے مزید کہا: مجلس وحدت مسلمین کی کامیابی تشیع پاکستان کی کامیابی ہے اور ان شاءاللہ علامہ راجہ ناصر عباس کی رہنمائی میں مکتب تشیع کی سربلندی کا سفر جاری رہے گا اور اب مظلومین کی آواز ایوان بالا میں بھی گونجے گی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .