۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
علامہ شفقت شیرازی

حوزہ/ سیکرٹری امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے حرم مطہر حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا میں منعقدہ جشن ولادت باسعادت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف میں خصوصی شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم مطہر حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا میں مولود مہدی موعود (ع) کی مناسبت سے عظیم الشان جشن منعقد ہوا، جس میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کی خارجہ پالیسی کے سربراہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے خصوصی شرکت کی ہے۔

حرم حضرت زینب (س) میں عظیم الشان جشن مولود مہدی موعود (ع) کا انعقاد

تفصیلات کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے اپنے حالیہ دورۂ شام کے دوران حرم مطہر حضرت زینب کبری سلام اللہ علیہا میں دفتر رہبرِ انقلابِ اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کی طرف سے منعقدہ جشن ولادت باسعادت حضرت امام مہدی آخر الزماں عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف میں خصوصی شرکت کی، جہاں انہوں نے مقام معظم رہبری کے شام میں موجود نمائندہ حجت الاسلام والمسلمین علامہ شیخ حمید رضا صفار ھرندی سے بھی ملاقات کی۔

حرم حضرت زینب (س) میں عظیم الشان جشن مولود مہدی موعود (ع) کا انعقاد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .