۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
اصغریه آرگنائیزیشن پاکستان ڈویژن دادو کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری کا مدرسه آیت الله خوئی مشہد کا وزٹ

حوزہ/ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان، ڈویژن دادو کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری نے مشہد، ایران میں مدرسہ آیت اللہ خوئی کا دورہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان، ڈویژن دادو کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری مشعیب احمد اصغری نے 11 ستمبر 2024ء بروز بدھ، مشہد، ایران میں مدرسہ آیت اللہ خوئی کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے مدرسہ آیت اللہ خوئی کے طالب علم مولانا امیر علی مجلسی اور مختلف طلبہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مولانا امیر علی مجلسی نے مدرسہ آیت اللہ خوئی کے تعلیمی نظام کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔

یہ قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر کاروانِ کاظمی، ضلع دادو، سندھ کے نائب سالار زوار ذیشان علی حیدری بھی موجود تھے۔

اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان ڈویژن دادو کا مدرسہ آیت اللہ خوئی مشہد کا وزٹ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .