۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
دادو

حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کی تحصیل و ضلع دادو اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، ڈویژن سیہون کی جانب سے شہید سردار سید مقاومت حسن کی شہادت پر بارگاہ غازی عباس علمدار (ع) دادو میں بعد نماز مغربین قرآن خوانی و مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،دادو/شیعہ علماء کونسل پاکستان کی تحصیل و ضلع دادو اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، ڈویژن سیہون کی جانب سے شہید سردار سید مقاومت حسن کی شہادت پر بارگاہ غازی عباس علمدار (ع) دادو میں بعد نماز مغربین قرآن خوانی و مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔

اس مجلس میں تنظیمی عہدیداران اور شیعان حیدر کرار ع نے بھرپور شرکت کی۔ مجلس عزاء سے مولانا دانش اقبال، شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے نائب صدر اشرف علی سخیرانی، اور ضلعی جنرل سیکرٹری عابد حسین لغاری نے خطاب کرتے ہوئے شہید مقا-ومت سردار حسن کی زندگی پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر SUC تحصیل دادو کے صدر الطاف حسین سخیرانی، ضلعی سینئر نائب صدر اشفاق حسین چنہ، تحصیل دادو کے جنرل سیکرٹری آصف علی چانڈیو، تحصیل نائب صدر علی گل کربلائی، ضلعی رہنما عمران جعفری، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سیہون کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری عرفان علی لغاری، اصغریہ علم و عمل تحریک کے مشتاق حسینی، اور دیگر مومنین بھی شریک تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .