۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
ڈاکٹر بشوی

حوزہ/ حجت الاسلام ڈاکٹر بشوی نے علامہ شیخ محسن علی نجفی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم و مغفور شیخ صاحب نہایت سادہ اور متواضع انسان تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام ڈاکٹر بشوی نے علامہ شیخ محسن علی نجفی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم و مغفور شیخ صاحب نہایت سادہ اور متواضع انسان تھے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ میں نے بہت قریب سے آپ کا مطالعہ کیا اور آپ کی زندگی کو قرآنی طرزِ حیات پر پایا، کہا کہ اس الٰہی سوچ کی حامل شخصیت کی جدائی ناقابلِ جبران قومی نقصان ہے، ملت کو اللہ تعالٰی صبر عطا فرمائے۔

ڈاکٹر بشوی نے کہا کہ محسن ملّت علامہ شیخ محسن علی نجفی کی رحلت پر، امام زمانہ ارواحنالہ الفداء، مراجع عظام، ملت اسلامیہ اور ان کے شاگردوں خاص طور پر حجةالاسلام والمسلمین شیخ اسحاق نجفی، حجةالاسلام والمسلمین شیخ انور نجفی اور دیگر لواحقین کی خدمت میں تسلیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالٰی سے دعا کرتا ہوں کہ اس مجاہد في سبیل اللہ اور عظیم اسلامی مفکر، مدبر اور دلسوز پدر معنوی کو اجر عظیم عطا فرمائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .