۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
غلام نبی آزاد

حوزہ, مذہب کی سیاست کرنا میرے سلیبس میں نہیں ہے ۔تمام مذاہب کے لوگ اپنے مذہب کی پیروی کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈوڈہ/29 نومبر (ہ س)، جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ و ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے چیئرمین غلام نبی آزاد نے خطہ چناب کے اپنے تین روزہ دورے کی شروعات کرتے ہوئے کاستی گڑھ میں ایک جم غفیر عوامی جلسے سے خطاب کیا۔

آزاد کی کاستی گڑھ آمد پر پارٹی لیڈران و لوگوں کی طرف سے پرتپاک استقبال کیا گیا ۔عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے غلام نبی آزاد نے سابق حکومتوں پر خطہ چناب کے پہاڑی علاقے کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا ۔اور کہا کہ ترقی کہیں دور دور تک نظر نہیں آ رہی ہے اُنہوں نے اپنے دور اقتدار کے دوران کئے گئے کاموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے وقت میں شروع کئے گئے کام التواء میں پڑے ہوئے ہیں اور کچھ کا رسمی افتتاح کیا گیا ہے۔ لیکن اِن جماعتوں نے اپنی طرف سے کچھ بھی نہیں کیا ۔

آزاد نے کہا کہ مختصر وقت کے جو اقتدار ملا اُنہوں نے جموں و کشمیر کے سب سے بڑے ضلع ڈوڈہ کے تین اضلاع ڈوڈہ ،کشتواڑ ،رامبن بنائے ۔ تاکہ لوگوں کو کم سے کم فاصلے پر ضروری سہولیات میسر ہوں۔اس کے بعد میڈیکل کالجز ،اسپتال ،تحصیل ،بلاکس کو گاؤں سطح تک پہنچایا ۔جس کا کبھی کسی نے سوچا نہیں تھا ۔اُن رُکے پڑے پروجیکٹ کو دوبارہ شروع کرنا اُن کی اولیں ترجیحات میں شامل ہے ۔اس لئے اب عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ پارٹی کا ساتھ دے کر اقتدار تک پہنچائیں ۔

آزاد نے کہا کہ سیاست میں آنے والے تجارت، ٹھکیداری، مالدار بننے کے لئے بلکل بھی سیاست میں نہ آئیں ۔اس سے کرپشن کو فروغ ملتا ہے جو نسلوں کی بربادی کا سبب بنتی ہے ۔اس لئے لوگ بھی کرپشن سے دور رہیں ۔

آزاد نے لوگوں پر زور دے کر کہا کہ وہ کسی بھی سیاسی جماعت ،لیڈر کے خلاف نہ بولیں ۔اُن کی سیاست میں کبھی گالی گلوچ کو جگہ نہیں ملی ہے ۔اس لئے تمام لیڈر اس کام سے دور رہیں ۔

آزاد نے کہا کہ مذہب کی سیاست کرنا میرے سلیبس میں نہیں ہے ۔تمام مذاہب کے لوگ اپنے مذہب کی پیروی کریں ۔ہندو مندر میں پوجا کریں ،مسلمان نماز پڑھیں، اور سکھ بھائی گورو دوارے میں اپنے رب کو یاد کریں ۔جو اپنے مذہب کو جانتا ہو گا وہ کسی دوسرے کے خلاف کبھی نہیں بولے گا ۔اس موقع پر سابق وزیر عبدالمجید وانی ،سابق وزیر جی ایم سروڑی ،سابق ایم ایل سی شام لال بھگت ،نریش کمار گپتا کے علاوہ اسلم گونی ،و کاستی گڑھ کے پارٹی ذمہ داران نے خطاب کیا ۔تقریب کے دوران نیشنل کانفرنس ،کانگریس و دیگر جماعتوں کے پارٹی ورکرس ،عہدیدران نے ڈی اے پی میں شمولیت اختیار کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .