۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
دیباج عابدی

حوزہ/نومنتخب صدر دیباج عابدی نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کے لیے کوشاں رہی ہے اور رہے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کا 43 واں تعمیر وطن سالانہ ڈویژنل کنونشن کا انعقاد امام بارگاہ محمدی، محمدی ڈیرہ ملیر میں کیا گیا۔ کنونشن میں وائس چیئرمین مجلس وحدت المسلمین مولانا احمد اقبال رضوی،مولانا مبشر زیدی سمیت علماء کرام ، ارکان مرکزی نظارت، ارکان ذیلی نظارت، ارکانِ ڈویژنل کابینہ،ارکانِ مجلس عمومی سمیت شہر بھر سے طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق، دو روزہ کنونشن کے آخری روز مختلف تنظیمی امور کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ آئی ایس او کراچی ڈویژن کے نئے ڈویژنل صدر کا انتخاب بھی کیا گیا۔نئے ڈویژنل صدر برائے سال 2022-23 کا اعلان وائس چیئر مین مجلس وحدت المسلمین مولانا احمد اقبال رضوی نے کیا، رکن مرکزی نظارت نے نو منتخب صدر برادر دیباج عابدی سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

اس موقع پر نو منتخب صدر دیباج عابدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او پاکستان نے ہمیشہ ملکی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کے لیے کوشاں رہی ہے اور رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان نے ملی اتحاد کے فروغ کے لیے جہاں ضرورت پڑی اپنے آپ کوپیش کیا اور آئندہ بھی ملی اتحاد کو مضبوط کرنے کے لیے اپنی خدمات پیش کرتی رہے۔

برادر عابدی نے مزید کہا کہ آئی ایس او پاکستان ہمیشہ طلبا و طالبات کی رہنمائی میں پیش پیش رہی ہے اور یہی روایت آئندہ بھی جاری رہے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .