۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی

حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ڈاکوں ریاست کی رٹ کو چیلنج کر کے عوام کا قتل عام کرتے ہیں اور فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا اپنے جاری بیان میں کہنا ہے کہ گھوٹکی میں ڈاکوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس کے افسران و جوانوں کے اہل خانہ سے ہم دلی ہمددری و افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہید ہونے والے افسران پر پوری قوم کو فخر ہے ڈاکوں ریاست کی رٹ کو چیلنج کرکے عوام کا قتل عام کر تے ہیں اور فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر دوماہ بعد گھوٹکی میں اس طرح کے واقعات معمول بنتے جارہے ہیں حکومت کو چائیے کے وہ موثر انداز میں ان ڈاکوں سے نمٹنے کی پالیسی بنائیں جس میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے قیام امن کے لئے سندھ میں پولیس کی قر بانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .