۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
علامہ عارف حسین واحدی

حوزہ / شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی  نے  ایرانی سفارتخانے میں سفیر محترم جناب سید محمد علی حسینی سے ملاقات کی اور شیراز میں حرم امام زادہ شاہ چراغ (ع) میں ہونے والی دہشتگردی  کے بارے میں تعزیتی  بک پر  اپنے تاثرات قلمبند کئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے ایرانی سفارتخانے میں سفیر محترم جناب سید محمد علی حسینی سے ملاقات کی اور شیراز میں حرم امام زادہ شاہ چراغ (ع) میں ہونے والی دہشتگردی کے بارے میں تعزیتی بک پر اپنے تاثرات دیتے ہوئے لکھا کہ قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی اور شیعہ علما کونسل کی طرف سے شہدا گرامی قدر، ایرانی عوام اور خاص کر رہبر معظم انقلاب حضرت آیۃ اللہ خامنہ ای دام ظلہ العالی کی خدمت میں تسلیت پیش کرتے ہیں۔

مقدس روحانی مرکز میں زیارت اور عبادت کے لئے آئے ہوئے زائرین کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا دین سے دشمنی اور انقلاب اسلامی کے خلاف سازش ہے۔ ایسے سانحات کے پیچھے شدت پسندی اور انتہا پسندی کی سوچ کارفرما ہے۔ جن کی سرپرستی عالمی سامراجی اور اسلام دشمن قوتیں کر رہی ہیں۔ جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔

ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی رہنما علامہ عارف حسین واحدی نے ملی یکجہتی کونسل کی مرکزی قیادت کی طرف سے بھی تعزیت پیش کی اور کہا کہ ایسے سانحات پر کونسل کا موقف ہے کہ یہ سامراجی طاقتوں کے امت مسلمہ کے خلاف ناپاک ہتھکنڈے ہیں تاکہ مسلمان کمزور ہو اور امتِ مسلمہ کو تنازعات میں الجھا کر مضبوط نہ ہونے دیا جائے۔

ایسی سازشوں کا مقابلہ اتحاد بین المسلمین کو مضبوط بنا کر کیا جا سکتا ہے۔ ملی یکجہتی کونسل ہر سطح پر مسلمان معاشرے کو آپس میں جوڑنے کی کوششوں میں ہمہ وقت مصروف ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .