۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
علامہ  راجہ  ناصر  عباس  جعفری

حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جبری گمشدہ ملت جعفریہ کے افراد کی عدم بازیابی پر ہم خاموش نہیں رہیں گے، ماورائے آئین و قانون غیر انسانی اقدامات ریاست پر عوام کی اعتماد کو ختم کرنے کے سوا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوگا، بے گناہ جبری گمشدہ افراد کے اہلخانہ کے دکھ درد میں ریاست کو ماں کا کردار ادا کرنا چاہیے۔

حوزہ  نیوز  ایجنسی  کی  رپورٹ  کے  مطابق  مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں دیگر رہنماوں سید ناصر شیرازی، حجت  الاسلام اقبال بہشتی، حجت  الاسلام حسنین گردیزی اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدرقاسم شمسی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جبری گمشدہ ملت جعفریہ کے افراد کی عدم بازیابی پر ہم خاموش نہیں رہیں گے، ماورائے آئین و قانون غیر انسانی اقدامات ریاست پر عوام کی اعتماد کو ختم کرنے کے سوا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوگا، بے گناہ جبری گمشدہ افراد کے اہلخانہ کے دکھ درد میں ریاست کو ماں کا کردار ادا کرنا چاہیے، اگر یہ افراد مجرم ہیں تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے، ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک بھر سے ہمارے درجنوں پڑھے لکھے نوجوان سالوں سے غائب ہیں، دہشتگردی میں سب سے زیادہ متاثر فریق ملت جعفریہ ہے اس کیساتھ دہشتگردوں جیسا سلوک ناقابل قبول ہیں، ہم نے ہزاروں بے گناہ شہیدوں کے جنازے اٹھائے لیکن قانون اور آئین کو ہاتھ میں نہیں لیا، ظالم اور مظلوم کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکنے کا عمل بند کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کی آمد آمد ہیں نواسہ رسول حریت پسندوں کے امام ہیں، حکومت سابق حکمرانوں کی متعصبانہ پالیسوں کو ترک کرتے ہوئے ہمارے آئینی و قانونی حقوق کی تحفظ کو یقینی بنائیں، محرم الحرام ہمارے لئے عبادت کا مہینہ ہے اس میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ ہمیں قابل قبول نہیں، عزاداری امام حسین علیہ السلام ہماری شہ رگ حیات ہے، مجالس محافل او جلوس ہائے عزاءپر کسی بھی قسم کی قد غن غیر آئینی و غیر قانونی ہے، وطن عزیز میں بسنے والے ہر مکتب ومذہب کے لوگ آئین پاکستان کی رو سے اپنی عبادات اور مذہبی رسومات کی ادائیگی میں مکمل آزاد ہیں حکومت غیر قانونی رکاوٹوں کی بجائے مکمل تحفظ فراہم کرے، محرام الحرام کے اجتماعات کو مکمل فول پروف سکیورٹی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ کشمیر میں ہندوستانی بربریت نے تاریخ رقم کی ہے، وادی کے ہمارے مظلوم کشمیری بھائی گذشتہ اٹھارہ دنوں سے محصور ہیں، حکومت کشمیری مظلومین کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنائیں، کشمیر پاکستان کی تکمیل کا نامکمل ایجنڈا ہے، اور ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی حقوق کے لئے ہر محاذ پر ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، کشمیری مظلومین غزہ، لبنان اور یمن کے مظلومین سے درس حریت لیتے ہوئے غاصب انڈیا کیخلاف قیام کرے، انشااللہ ظالم جلد رسوا ہوگا اور کشمیری مسلمانوں کی آزادی کی یہ مقدس تحریک کامیابی سے ہمکنار ہونگے، انڈیا جنوبی ایشیا کے امن کے لئے مستقل خطرہ بن چکا ہے، پاکستان کیخلاف کسی بھی جارحیت کا پوری قوم مل کر بھرپور جواب دینگے، قانون الہی ہے کہ ظالم رسوا ہوکر رہے گا، انہوں نے کشمیری مظلومین کی حمایت پر برادر اسلامی ملک ایران اور اس کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا شکریہ ادا کیا اور مسلم امہ سے مطالبہ کیا کہ دیگر مسلم ممالک بھی مظلومین کشمیرکی حمایت کے لئے آگے بڑھیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .