حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اٹلی سے تعلق رکھنےوالا ۳۵ سالہ جوان جو کہ اب فرانس میں مقیم ہے ،دین مبین اسلام سے مشرف ہونے کے لئے حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین میں تشریف لے گیا جہاں دینی ماہرین اور علمائے کرام کی مشاورت اور دین اسلام کے بنیادی اصولوں سے شناسائی حاصل کرنے کے بعد زبان پر شہادتین کو جاری کرتے ہوئے مسلمان ہوگیا۔
اس نومسلم جوان کا کہنا تھا کہ اس کے یونیورسٹی میں مسلمان دوست تھے جن کی وجہ سے وہ کسی حد تک اسلام سے واقف تھا اور کچھ مقدار اسلام کے بارے میں اسٹڈی کی جس کے بعد اسلام قبول کیا ہے۔
یہاں یہ بات قابل توجہ ہے کہ ادارہ غیرملکی زائرین کی انتظامیہ کی جانب سے اس نومسلم جوان کو انگریزی ترجمہ والے قرآن کریم کے ساتھ متعدد دینی کتب بھی تحفہ کے طور پر دی گئیں۔
اٹالین خاتون مسلمان ہوگئی
اٹلی سے تعلق رکھنے والی عیسائی خاتون بھی حرم امام رضا علیہ السلام میں حاضر ہو کر مسلمان ہوگئی۔
یہ ۳۴ سالہ خاتون جو ایک نیک و پرہیزگار ایرانی خاندان سے ملنے کے بعد دین مبین اسلام سے واقف ہوئیں،اس خاتون کے لئے حرم امام رضا علیہ السلام کے ادارہ غیرملکی زائرین کے شعبہ ادیان و مذاہب کے اسلامک اسکالرکے ساتھ متعدد جلسات رکھے گئے جس کے بعد اس نے بھی دین مبین اسلام قبول کر لیا۔