۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
مرضیہ ہاشمی

حوزه/ ایران کے انگریزی چینل پریس ٹی وی کے لیے کام کرنے والی خاتون صحافی مرضیہ ہاشمی کو امریکی ایئرپورٹ سے حراست میں لے لیا ہے، گرفتاری کے بعد نقاب اتارنے پرمجبور کیاگیا ہے.

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے انگریزی چینل پریس ٹی وی کے لیے کام کرنے والی خاتون صحافی مرضیہ ہاشمی کو امریکی ایئرپورٹ سے حراست میں لے لیا ہے، گرفتاری کے بعد نقاب اتارنے پرمجبور کیاگیا اور کھانے کے لیے صرف سور کا گوشت دیا گیا ہے.

59 سالہ مریضہ ہاشمی نومسلم خاتون ہیں۔ اسلام قبول کرنے کے بعد سے وہ حجاب لیتی ہیں اور اپنے اہل خانہ اور کنسر کے مرض میں مبتلا بهائی سے ملنے ایران سے امریکا پہنچی تھیں، خاتون صحافی کی گرفتاری کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے جب کہ اہل خانہ سے بھی ملنے نہیں دیا گیا، تاہم آج صحافی کی بیٹی سے ٹیلی فون پر بات کرائی گئی ہے۔

مریضہ ہاشمی نے اپنی بیٹی کو بتایاہے کہ ایف بی آئی اے کے اہلکاروں نے ہتھکڑی لگا کر گرفتار کیا اور ایک مجرم کی طرح برتاو کیا جا رہا ہے اور مجھے میرا جرم بھی نہیں بتایا جا رہا ہے۔

 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .