حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پیغمبر اسلام کی دختر گرامی، شہزادی کونین حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیھا کی شب ولادت با سعادت کے موقع پر ایک جرمن خاتون نے حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کے روضہ مبارک پر حاضری دے کر دین اسلام قبول کرلیا۔
آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ مذکورہ جرمن خاتون نے حضرت فاطمہ زہراء(س) کی شب ولادت با سعادت میں حرم مطہر رضوی میں حاضر ہو کر شہادتین کو زبان پر جاری کیا اور یوں دین مبین اسلام قبول کرلیا نومسلم جرمن خاتون نے اپنے لئے فاطمہ کے بابرکت نام کا انتخاب کیا۔
نومسلم جرمن خاتون کی دلی خواہش تھی کہ حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا (ع) کے حرم مطہر میں حاضر ہو کر اسلام سے مشرف ہو؛ اسی مناسبت سے حرم مطہر رضوی میں ایک تقریب کے دوران علمائے کرام سے بات چیت کرنے کے بعد پورے شعورو آگاہی کے ساتھ دین اسلام قبول کر لیا۔
اس تقریب کے اختتام پر آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کی جانب سے مذہبی تحائف جن میں جرمن زبان میں ترجمہ والا قرآن کریم بھی شامل ہے اس خاتون کو ہدیہ کیا گیا