۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
حرم امام علی رضا علیہ السلام

حوزہ/ قائم آل محمد حضرت امام مہدی (عج) کی ولادت با سعادت کی بابرکت اور پر مسرت شب کے موقع پر ہالینڈ سے تعلق رکھنے والی جوان خاتون نے حرم امام رضا علیہ السلام میں حاضر ہو کر اسلام قبول کر لیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قائم آل محمد حضرت امام مہدی (عج) کی ولادت با سعادت کی بابرکت اور پر مسرت شب کے موقع پر ہالینڈ سے تعلق رکھنے والی جوان خاتون نے حرم امام رضا علیہ السلام میں حاضر ہو کر اسلام قبول کر لیا۔

اس سلسلے میں حرم امام رضا علیہ السلام کے ادارہ غیرملکی زائرین کے تعاون سے تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں 33سالہ عیسائی خاتون نے دینی علماء کے ساتھ مشاورت کے بعد شہادتین کو زبان پر جاری کرتے ہوئےدین مبین اسلام قبول کرلیا۔

انہوں نے اسلام قبول کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ بہت زیادہ مطالعے، تحقیق اور ریسرچ کے بعد میں اس نتیجہ پر پہنچی کہ دین مبین اسلام ہی سب سے سچا اور مکمل دین ہے اس کے علاوہ بعض رشتہ دار اور دوست واحباب جو مسلمان تھےان کے ساتھ نشست و برخاست اور گفتگو سے بھی دین مبین اسلام سے آشنا ہوئی۔

تقریب کے اختتام پراس نو مسلم جوان خاتون کو حرم امام علی رضا علیہ السلام کی انتظامیہ کی جانب سے کتب اور دیگر متبرک تحائف بھی ہدیہ کئے گئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .