۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
علیرضا پناهیان

حوزہ/ شہدائے لشکر فاطمیون،عالم اسلام کے لیے سبب افتخار ہیں اور جو کچھ ان کی شہادت کے ساتھ رونما ہوا وہ شہادت،جہاد اور ہجرت سے بھی عظیم تھا اور ان کی شہادت کے آثار رہتی دنیا تک باقی رہیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مشہد مقدس سے،حرم مطہر امام رضا علیہ السلام میں شہدائے لشکر فاطمیون کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی مشہور و معروف خطیب حجت الاسلام و المسلمین علی رضا پناہیان نے کہا کہ شہدائے لشکر فاطمیون،عالم اسلام کا فخر ہیں اور جو کچھ ان کی شہادت کے ساتھ رونما ہوا وہ شہادت ، جہاد اور ہجرت سے بھی عظیم تھااور ان کی شہادت کے آثار رہتی دنیا تک باقی رہیں گے۔

خطیب حرم حضرت امام رضا(ع)نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دشمن ہمیشہ مشکلات سے فائدہ اٹھانے اور مسلم اقوام میں تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں،کہاکہ سردار سلیمانی اور ابو مہدی کا ہدف ملت ایران اور ملت عراق کے مابین اتحاد و یکجہتی تھا۔
 
حجت الاسلام و المسلمین پناہیان نے مزید کہا کہ ہمیں شہدائے مدافع حرم کے اہل خانہ کی تواضع و عاجزی کے سامنے سجدہ کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے۔ہم سب مسلمان حضرت حجت بن الحسن (ع) کے ظہور کے منتظر ہیں،لیکن شہدائے لشکر فاطمیون کے معزز اہل خانہ نے اس راہ میں قربانی دی ہےاور خدا نے بھی ان کی قربانیوں کو قبول کیاہے۔

یاد رہے کہ یہ تقریب لشکر فاطمیون کے بانی اور کمانڈر شہید علی رضا توسلی اور نائب کمانڈر رضا بخشی کی یاد میں شہدائے لشکر فاطمیون کے معزز اہل خانہ کی موجودگی میں حرم مطہر امام رضا علیہ کے امام خمینی(رح)ہال میں منعقد ہوئی تھی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .