۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
"ولادیمر جبار اوف" عضو شورای فدرال روسیه

حوزہ/ روسی فیڈرل کونسل کے رکن ولادیمیر جبار اوف نے کہا کہ شام پر امریکی حملے غیر قانونی ہے ان حملوں میں ایک خودمختار ملک کی سرزمین پر بمباری کی گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی فیڈرل کونسل کی بین الاقوامی کمیٹی کے پہلے نائب چیئرمین ولادیمیر جباراوف نے امریکہ کی طرف سے شام کے متعدد علاقوں پر حملے کے خلاف ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام پر امریکی حملے غیر قانونی ہے اور امریکہ نے شام کے آزاد اور خودمختار علاقوں پر بمباری کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعید نہیں ہے کہ  شامی حکومت اس معاملے کو سلامتی کونسل کے پاس بھیجے اور ہنگامی طور پر اجلاس میں اس صورتحال پر غور کرنے کا مطالبہ کرے۔

جباراوف نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ شام کو مکمل طور پر یہ حق حاصل ہے کہ وہ شدید رد عمل کا مظاہرہ کرے،مزید کہا کہ جو کچھ ہوا وہ انتہائی خطرناک ہے، اسے پورے خطے کی صورتحال متأثر ہو سکتی ہے اور ایک بڑے تنازعے کا سبب بن سکتا ہے۔

روسی عہدیدار نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ شام کے پاس ایس -300 جیٹ طیارے جیسے دفاعی نئے ہتھیار موجود ہیں،کہاکہ امریکیوں کو ایسی غیر قانونی کارروائیوں کے بارے میں ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ حملے کی تفصیلات ابھی تک واضح نہیں ہیں اور ابھی تک اس کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے،لیکن معاملہ  خطرناک لگتا ہے۔

آخر میں،روسی فیڈرل کونسل کی بین الاقوامی امور کمیٹی کے پہلے نائب چیئرمین نے بیان کیا کہ ان معاملات اور اقدامات سے معلوم ہوتا ہے کہ امریکہ کی شام میں دہشت گردوں کے خلاف لڑائی پر کوئی توجہ نہیں ہے بلکہ تنازعات کو بڑھا کر اس ملک میں باقی رہنا چاہتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .