حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ عباس علی سلیمانی نے گزشتہ رات شہر کاشان کی مسجد امیرالمومنین علی علیہ السلام میں منعقدہ جشن مولود کعبہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: حضرت علی علیہ السلام فاتح خیبر ہیں۔ انہوں نے قلعۂ خیبر کو فتح کرکے اس زمانے کے اسلام کو نجات دی اور یہودیوں کے مقابلے میں اسلام کی لاج رکھی۔
انہوں نے واقعہ غدیر کو اسلام کے اہم ترین افتخارات میں سے قرار دیتے ہوئے کہا: پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نسل حضرت علی علیہ السلام سے چلی اور یہ امیر المومنین علیہ السلام کے لیے بہت بڑا افتخار ہے۔
انہوں نے آخر میں کہا: حضرت علی علیہ السلام عالم اسلام کے لئے باعث افتخار ہیں اورہم پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ائمہ طاہرین علیہم السلام پر افتخار کرتے ہیں۔ کل ہم امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی قیادت پر فخر کرتے تھے اور آج رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خمینی کی قیادت پر فخر کرتے ہیں کیونکہ وہ دونوں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت علی علیہ السلام کی نسل سے ہیں۔
آپ کا تبصرہ