۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
نمائندہ

حوزہ/ حجت الاسلام و المسلمین سید مرتضیٰ کشمیری نے کہا: بارہ اماموں کی امامت نبوت کے ساتھ ہی وجود میں آئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یورپ میں آیت اللہ سیستانی کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین سید مرتضیٰ کشمیری نے رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ میں حسینیہ الزہرا سلام اللہ علیہا میں اربعین سید الشہداء علیہ السلام کی مناسبت سے مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا: امامت منصب الٰہی ہے۔ اس کے متعلق پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر وحی نازل ہوئی اور بارہ اماموں کی امامت، نبوت کے ساتھ ہی وجود میں آئی۔

انہوں نے مزید کہا: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی زندگی میں متعدد بار ائمہ اطہار علیہم السلام کی امامت کو مختلف الفاظ میں بیان کیا ہے۔

روایات میں اثنا عشر خلیفۃً، اثنا عشر نقیباً اور اثنا عشر اماماً کے الفاظ استعمال ہوئے ہیں۔

بعض روایات میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ائمہ کے نام اور القاب بھی بیان کیے ہیں۔ اس سلسلے میں فیروز آبادی کی کتاب فضائل الخمسہ فی الصحاح الستۃ کا مطالعہ کیا جائے۔

حجت الاسلام و المسلمین کشمیری نے کہا: بارہ اماموں کی امامت نبوت کے ساتھ وجود میں آئی ہے نہ کہ بعد میں جیسا کہ بعض افراد کہتے ہیں کہ نظریۂ امامت چوتھی اور پانچویں ہجری میں آیا ہے لیکن ان افراد کے پاس اس مطلب کو ثابت کرنے کے لیے کوئی دلیل نہیں ہے۔

یورپ میں آیت اللہ سیستانی کے نمائندے نے کہا:  اربعین عظمت اور مسلمانوں کی وحدت کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا: پیدل چل کر امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لیے جانے کے متعلق بہت سی روایات ہیں اور روایات میں آیا ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نواسے (کہ جنہوں نے راہِ اسلام اور شریعت سید المرسلینؐ کی راہ میں اپنی جان قربان کر دی) کی پیدل زیارت سے بالاتر کوئی عمل نہیں ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .