۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سیستانی

حوزہ/ آیت اللہ سیستانی نے غیر شیعہ مسلمانوں کی تکفیر کے متعلق سید کمال حیدری کی گفتگو کے جواب میں غیر شیعہ مسلمانوں کے واقعی مسلمان ہونے کا فتویٰ دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سید کمال حیدری کے تمام مذاہب اسلامی کے پیروکاروں کی تمام شیعہ فقہاء کی طرف سے باطناً اور حقیقتاً تکفیر کے دعوے کے بعد حجت الاسلام و المسلمین سید منیر خباز نے تمام مذاہب اسلامی کے پیروکاروں کے باطنی کفر کے متعلق اپنی نظر بیان کی ہے۔

حجت الاسلام و المسلمین خباز نے اپنے ویڈیو کلپ میں کہا ہے کہ آج ہی نجف اشرف سے (دوازدہ امامی) شیعوں کے عظیم مرجع کا فتویٰ ہم تک پہنچا ہے جس میں انہوں نے تمام غیر شیعہ اثنا عشری مسلمانوں کو ظاہراً اور حقیقتاً مسلمان قرار دیا ہے اور نماز، روزہ اور حج جیسی ان کی تمام عبادات (اگر ان میں شرائط پائی جائیں) قابل قبول ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ نظر صرف آیت اللہ سیستانی کی نہیں ہے بلکہ ان کے استاد آیت اللہ بروجردی کی بھی یہی نظر تھی۔

حجت الاسلام خباز نے کہا: پس یہ بات کہ کوئی شیعہ عالم ایسا نہیں ہے جس نے تمام مسلمانوں کے باطنی کفر کے متعلق فتویٰ نہ دیا ہو درست نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی نے آیت اللہ سیستانی کے دفتر سے فتویٰ کے صحیح ہونے کے متعلق پوچھا تو دفتر نے اس کی تائید کی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .