حجت الاسلام و المسلمین خباز نے اپنے ویڈیو کلپ میں کہا ہے کہ آج ہی نجف اشرف سے (دوازدہ امامی) شیعوں کے عظیم مرجع کا فتویٰ ہم تک پہنچا ہے جس میں انہوں نے تمام غیر شیعہ اثنا عشری مسلمانوں کو ظاہراً اور حقیقتاً مسلمان قرار دیا ہے اور نماز، روزہ اور حج جیسی ان کی تمام عبادات (اگر ان میں شرائط پائی جائیں) قابل قبول ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ نظر صرف آیت اللہ سیستانی کی نہیں ہے بلکہ ان کے استاد آیت اللہ بروجردی کی بھی یہی نظر تھی۔
حجت الاسلام خباز نے کہا: پس یہ بات کہ کوئی شیعہ عالم ایسا نہیں ہے جس نے تمام مسلمانوں کے باطنی کفر کے متعلق فتویٰ نہ دیا ہو درست نہیں ہے۔
حوزہ نیوز ایجنسی نے آیت اللہ سیستانی کے دفتر سے فتویٰ کے صحیح ہونے کے متعلق پوچھا تو دفتر نے اس کی تائید کی ہے۔