۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
امام رضا (ع)

حوزہ/ حضرت  ثامن الحجج  کی شب ولادت باسعادت اور یوم ولادت کی مناسبت سے امام علی رضا علیہ السلام کے حرم  کو نہایت خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے اور ہر طرف چراغانی کی گئی  ہے اس کے لئے 600 خادموں کو ان کاموں کی انجام دہی اور نگرانی پر لگایا  گیا ہے جو مسلسل  مصروف عمل ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عشرہ کرامت کے موقع پر بہت سارے زائرین کی دلی آرزو ہوتی ہے کہ ان ایّام میں ثامن الحجج حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کی نورانی بارگاہ میں حاضر ہو کر زیارت کا شرف حاصل کریں اور ان مبارک ایام میں امام رضا علیہ السلام کے خاص مہمان بن سکیں ۔

ان ایّام میں خاص طور پر حضرت  ثامن الحجج  کی شب ولادت باسعادت اور یوم ولادت کی مناسبت سے امام علی رضا علیہ السلام کے حرم  کو نہایت خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے اور ہر طرف چراغانی کی گئی  ہے اس کے لئے 600 خادموں کو ان کاموں کی انجام دہی اور نگرانی پر لگایا  گیا ہے جو مسلسل  مصروف عمل ہیں۔

امام رضا علیہ السلام کے حرم  کے تمام داخلی دروازوں،  شبستانوں ،روضہ منورہ کے مناروں  اور گنبد کے اطراف،  اسی طرح پانی کی سبیلیوں اور شفا والی جالی کوڈھائي  لاکھ پھولوں سے جنہیں ایران اور مشہد کے مخیّر حضرات نے ہدیہ کیا  ہے؛ سجایا گیا ہے۔

عشرہ کرامت کے دوران حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے خادموں نے زائرین میں تبرک کی شکل میں چار لاکھ  مصری کے پیکٹس،پچاس ہزار ناشتہ کے پیکٹس، سیکڑوں  کلو  مٹھائي ،شربت اور آئس کریم وغیرہ تقسیم کیں۔فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی شب ولادت میں خصوصی جشن کا انعقاد کیا گيا جو شام سات بجے قرآن کریم کی تلاوت سے شروع ہوا، پروگرام میں امام رضا علیہ السلام کی صلوات خاصہ اور امام رضا علیہ السلام کی شان میں قصیدے اور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کئے گئے ولادت کے دن بھی بہت سارے پروگراموں کا انقعاد کیا جائے گا جن میں سے ایک پروگرام گنبد پر نصب پرچم کی تبدیلی ہے، یہ تقریب صبح پانچ بجے آستان قدس رضوی کے متولی اور بارگاہ رضوی کے خادموں کی موجودگی میں انجام پائے گي ۔

حضرت امام رضا علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کا مرکزی پروگرام منگل کو شام چھے  بجے صحن پیغمبر اعظم(ص) میں منعقد کیا جائے گا جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی زائرین و مجاورین سے خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے تیرہويں صدارتی  انتخابات میں کامیابی پر آستان قدس رضوی کے متولی نے آٹھویں امام ؑ کی ولادت کے جشن میں خطاب کے لئے نو منتخب صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی کو باقاعدہ دعوت دی ہے۔
کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر کے طور پر حرم مطہر رضوی کی ہر روز حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق مکمل طور صفائی کی جاتی ہے ۔ جراثیم کش دواؤں کا چھڑکاؤ ہوتا ہے اور زائرین کے لئے سینٹائزر بھی فراہم رہتا ہے۔  

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .