۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حرم امام رضا (ع) میں یوم دحوالارض کی مناسبت سے خصوصی پروگرام کا انعقاد

حوزہ/ زائرین اور مجاورین کی موجودگی میں پچیس ذیقعدہ کو یوم دحو الارض کی مناسبت سے حرم امام رضا علیہ السلام میں خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا اور اعمال بجا لائے گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،زائرین اور مجاورین کی موجودگی میں پچیس ذیقعدہ کو یوم دحو الارض کی مناسبت سے حرم امام رضا علیہ السلام میں خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا اور اعمال بجا لائے گئے۔

اس پروگرام کا انعقاد حرم امام رضا علیہ السلام کے رواق امام خمینیؒ میں کیا گیا تھا جس میں زائرین و مجاورین کی کثیر تعداد نے شرکت کی، پروگرام کو حجت الاسلام والمسلمین سید مہدی حائری زادہ نے خطاب کیا۔ انہوں نے زندگی میں تقویٰ الہی اختیار کرنے کے اثرات و برکات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تقوا نہ فقط انسان کو ذاتی طور پر حرام کام کرنے سے روکتا ہے بلکہ سیاسی،معاشی،کاروباری میدان وغیرہ میں بھی حرام سے بچاتا ہے، متقی شخص فردی اور معاشرتی پہلوؤں میں محتاط رہتا ہے تاکہ اس سے کوئی خطا سرزد نہ ہواور اس کے تمام کام اسلامی احکامات کے عین مطابق رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ متقی شخص ہمیشہ خدا کو اپنے اعمال پر حاضر و ناظر جانتا ہے، اورقرآن کریم کی اس آیت کو کہ « هُوَ مَعَكُمْ أَیْنَ مَا كُنتُمْ» تم جہاں بھی ہو خدا تمہارے ساتھ ہے اپنے پیش نظر رکھتا ہے۔

حرم امام رضا علیہ السلام کے خطیب نے کہا کہ زندگی میں انسان کو صاحب تقوا بنانے میں جو یک اور چیز اہم کردار ادا کرتی ہے وہ یہ ہے،اگر کوئی شخص گناہ کے انجام اورموت کے بعد کی زندگی کے بارے میں سو چتا ہے تو یہ یقینا متقی بن جاتا ہے کیونکہ یہ شخص جانتا ہے کہ عذاب خدا سے نجات کا واحد راستہ تقوا ہے۔

اس عالم دین کا کہنا تھا کہ متقی ہونے کا ایک اور راستہ یہ ہے کہ انسان نماز شب پڑھے،جوشخص نماز شب پڑھتا ہو خداوند متعال اس کے دل کو نور ایمان سے منور کرتا ہے اور ایسا شخص ہرگز گناہ نہیں کرتا ۔

پروگرام کے اختتام پر زیارت امین اللہ کی قرائت کی گئی اور گلدستہ ہای حرم گروپ نے مل کر اشعار پڑھے اور اس کے علاوہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت بھی پڑھی گئی جس کی یوم دحوالارض میں بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .