۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی

حوزہ/ منتخب صدر نے کہا کہ آج سب کو یہ جان لینا چاہئے حضرت امام علی ابن موسی الرضا کے نام پر عوام کی خدمت کرنا ہوگي اور وہ بھی لوگوں کی عزت و آبرو کی حفاظت کے ساتھ  یہ عوامی خدمت انجام پانی چاہئے ۔ ہماری حکومت کی داخلہ اور خارجہ پالیسی میں عوام کی عزت و آبرو پر ذرہ برابر بھی حرف نہيں آنے دیا جائے گا اور میں اس بات کی اجازت نہيں دوں گا کہ عوام کا کوئي بھی حق ضائع ہو۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،فرزند رسول حضرت امام رضا علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے حرم مطہر رضوی کے صحن پیغمبراعظم میں منعقدہ ایک عظیم الشان جشن اور عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے نومنتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے امام رضا علیہ السلام کی تعلیمات اور سیرت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کی تہذیب و تمدں اور ثقافت امام رضاعلیہ السلام کی تعلیمات استوار ہونی چاہئے۔

نومنتخب صدر نے اس عظیم الشان جشن کو خطاب کرتے ہوئے جس میں صوبہ خراسان رضوی میں نمائندہ ولی آیت اللہ علم الہدی ،  امام رضا علیہ السلام کے حرم کے متولی حجت الاسلام مروی ، حضرت فاطمہ معصومہ قم  سلام اللہ علیھا کے حرم کے متولی آیت اللہ سعیدی اور زائرین و مجاورین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی  کہا کہ ہم خدا کا شکر ادا کرتے ہیں کہ امام رضا علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر اس امام ھمام کے حرم میں حاضرہیں اور یہ میرے لئے بڑا اعزاز ہے کہ آج ہم زائرین اور مجاورین کے درمیان ہیں۔

نو منتخب صدر آیت اللہ رئیسی نے امامت کے مقام و منزلت کی شناخت کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہم حجت الہی کے وجود مقدس کے پرتو میں ہی معرفت حاصل کرسکتے ہیں اور اسی طرح  انسان کی شناخت  اور اس کا شرف و عظمت   امام کی معرفت کے زیرسایہ ہی حاصل ہوسکتی ہے۔ 

آیت اللہ سید ابراہیم رئيسی نے حالیہ صدارتی انتخابات اور ان میں عوام کی شاندار شرکت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے ان انتخابات میں تبدیلی کے حق میں ووٹ دیا ہے 
انہوں نے کہا کہ اسلامی حکومت عوام کی خدمت گزار ہوتی ہے اور عوام پر احسان نہيں جتاتی ۔ان کا کہنا تھا کہ  ایک خدمتگزار  اسلامی حکومت کا کام یہ ہوتا ہے کہ وہ اپنی ساری کوشش اور توجہ عوام پر مرکوز رکھے اور ا ن کے لئے کام کرے جیسا کہ حضرت امیرالمومنین علی ابن ابیطالب علیہ السلام کی سیرت میں ملتا ہے کہ وہ الہی جذبے اور اللہ کی رضا و خوشنودی کے لئے عوام کی خدمت کرتے تھے اور وہ یتیموں ، محتاجوں اور بینواؤں کی خدمت میں ایک لمحے بھی چین سے نہيں بیٹھتے تھے۔

منتخب صدر نے کہا کہ آج سب کو یہ جان لینا چاہئے حضرت امام علی ابن موسی الرضا کے نام پر عوام کی خدمت کرنا ہوگي اور وہ بھی لوگوں کی عزت و آبرو کی حفاظت کے ساتھ  یہ عوامی خدمت انجام پانی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی داخلہ اور خارجہ پالیسی میں عوام کی عزت و آبرو پر ذرہ برابر بھی حرف نہيں آنے دیا جائے گا اور میں اس بات کی اجازت نہيں دوں گا کہ عوام کا کوئي بھی حق ضائع ہو۔

نومنتخب صدر سید ابراہیم رئیسی نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیتے ہوئے ہمارا پہلا مقصد عوام کو کورونا کی وبا سے نجات دلانا ہے کہا کہ نئی حکومت میں جو سب سے پہلا کام ہوگا وہ تمام شہریوں کا ویکسینیشن ہے اور ہماری حکومت کے پہلے دن سے اس کورونا کی ویکسین لگانے کی مہم پر کام شروع کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا میں ایران کے باشعور اور عظیم قوم کا ایک بار پھر شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے کورونا جیسے سخت حالات میں صدارتی انتخابات میں شرکت کی اور ایک بار پھر شاندار کارنامہ انجام دیا۔
 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .