حوزہ نیوز ایجنسی نے منتخب صدر کے دفتر کے شعبہ تعلقات عامہ کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین محمدی گلپائیگانی نے ایران کے منتخب صدر حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی کو اسلامی جمہوریہ ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور ان کےلئے اور آنے والی حکومت کیلئے کامیابی کی آرزو کی۔
حجت الاسلام والمسلمین رئیسی نے بھی اس ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کے سربراہ کے اظہار محبت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
آپ کا تبصرہ