حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حرم حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کی جانب سے ہندوستان میں کرونا بیماری کی نابودی اور بیماروں کی شفا کے لئے استغاثہ و دعا کا احتمام کیا گیا ہے۔
آستان قدس رضوی مشہد مقدس سے موصول ہونے خبروں کی مطابق، اس وقت ساری دنیا و خاص کر ملک ہندوستان میں کرونا وبا کی لہر سے کافی لوگ متاثر ہیں۔ ان تمام پریشان عوام سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کی جانب سے روضۂ منورہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام میں دعا و توسل کا خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔
آج 13 رمضان المبارک 1442 ہجری بروز پیر رات 9 بجے ’’صحن کوثر‘‘ میں المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے تمام اسٹوڈنٹس امام علی رضا علیہ السلام کے وسیلہ سے اللہ کی بارگاہ میں ہندوستان میں کرونا وبا کی نابودی اور مریضوں کی شفا یابی کے لئے دعا کریں گے۔