حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایران کورونا سے مقابلے کے لیے ہندوستان کی ہرممکن مدد کے لیے تیار ہے۔اس بات کا اعلان ایران کے وزیر صحت ڈاکٹر سعید نمکی نے اپنے ہندوستانی ہم منصب کے نام بھیجے جانے والے ایک مراسلے کے ذریعے کیا ہے۔
ایران کے وزیر صحت نے اپنےمراسلے میں یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ کورونا کا مقابلہ باہمی تعاون اور ہمدرد ی کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ ڈاکٹر سعید لکھا ہے کہ اسلامی جمہوریہ اس مشکل گھڑی میں ہندوستان کو فنی اور مہارتی امداد کے ساتھ ساتھ لازمی آلات وسائل بھی فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
ایران کے وزیر صحت نے ہندوستان میں کورونا سے ہونے والی اموات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اگرچہ ایران کو ظالمانہ پابندیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے دباؤ کا سامنا ہے تاہم تہران نے اندرونی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نیز ملکی سائنسدانوں کی مربوط علمی کوششوں کے ذریعے کورونا کی خطرناک موجوں کو کمترین نقصان کے ساتھ عبور کرلیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس وقت ہندوستان کو کورونا کے سونامی کا سامنا ہے جس کے باعث صورتحال انتہائی تیزی سے ابتری کی طرف گامزن ہے۔

حوزہ/ ایران کے وزیر صحت نے ہندوستان میں کورونا سے ہونے والی اموات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اگرچہ ایران کو ظالمانہ پابندیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے دباؤ کا سامنا ہے،اسکے باوجود ایران کورونا سے مقابلے کے لیے ہندوستان کی ہرممکن مدد کے لیے تیار ہے۔
-
ہندوستان میں مسلمانوں نے ہندو خاتون کی لاش کو کندھا دے کر انسانیت کی مثال پیش کی
حوزہ/ بہار کے امام گنج تھانہ حلقہ کے ارانی گنج میں واقع تیتریا گاؤں کی رہنے والی 58 سالہ خاتون کی موت ہوگئی۔ گھر والے کورونا وائرس کے خوف سے لاش کو ہاتھ…
-
آیت اللہ مظاہری ہسپتال میں زیر علاج،دعائے صحت کی اپیل
حوزہ/ آیت اللہ مظاہری کچھ عرصے سے پروسٹیٹ کی مشکل میں گرفتار ہیں اسی وجہ سے آئندہ دنوں میں ان کی سرجری کا امکان پایا جارہا ہے۔
-
دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ خدمت زائرین قم:
روضہ معصومہ قم (س) میں عشرہ رحمت، عشرہ مغفرت، عشرہ نجات کے عنوان سے ماہ مبارک رمضان کی محافل و مجالس کا انعقاد
حوزہ/ مسئول شعبہ خدمت زائرین جناب ناصر عباس نقوی انقلابی نے ماہ رمضان المبارک کی محافل کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے توہین رسالت کے حوالے سے کہا کہ جب سلمان…
-
روضۂ منورہ حضرت امام علی رضا (ع) میں تمام ہندوستانیوں کی کرونا وبا سے نجات کے لئے استغاثہ و توسل
حوزہ/ روضۂ منورہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام میں دعا و توسل کا خصوصی پروگرام 13 رمضان المبارک 1442 ہجری بروز پیر رات 9 بجے ’’صحن کوثر‘‘ میں المصطفیٰ…
-
ہندوستان میں کورونا کی بگڑتی صورتحال،تمام امام بارگاہوں کو کورونا مریضوں کیلئے کھولے جانے کا فیصلہ
ہندوستان میں کورونا کی بگڑتی صورتحال، شیعان علی (ع) کا بڑا فیصلہ ہندوستان کے تمام امام بارگاہوں کو کورونا مریضوں کیلئے کھولا جائے گا جبکہ ٹرسٹ میں آنے…
-
رہبر انقلاب اسلامی:
سید حسن نصر اللہ اور اسماعیل ہنیہ کے تعزیتی پیغامات پر اظہار تشکر
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے سپاہ قدس کے ڈپٹی کمانڈر جنرل سید محمد حجازی کی رحلت پر، سید حسن نصر اللہ اور اسماعیل ہنیہ…
-
ہندوستان: مسجد کو قرنطینہ مرکز بنانے کی پیشکش
حوزہ/ میرٹھ میں کورونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے ہو رہے اضافے سے جہاں ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے بیڈ دستیاب نہیں ہو پا رہے ہیں۔ وہیں میرٹھ کے شہر قاضی…
-
مجتمع علماء خطباء ممبئی ہندوستان:
اوقاف کے متولیوں نے گستاخ قرآن کی حمایت میں اپنا ووٹ دے کر کے یہ ثابت کر دیا کہ ان کے لئے قرآن و اہلبیت کی کوئی اہمیت نہیں ہے
حوزہ/ مجتمع علماء و خطباء تمام علماء ، مومنین، انجمنوں اور مذہبی اداروں سے یہ اپیل کرتا ہے سب مل کر ان کے خلاف احتجاج کریں ۔ ان کا سماجی بائکاٹ ہو ۔ ان…
-
خدیجۃ الکبری کی زندگی کا ہر پہلو،خواتین عالم کے لئے بہترین نمونہ عمل ہے، مولانا تقی عباس رضوی
حوزہ/ موجودہ زمانے میں خواتین عالم خاص کر اگر ہماری مائیں، بہنیں، بیٹیاں اور بہوئیں حضرت خدیجۂ کبریٰ سلام اللہ علیہا سے عفت و پاکدامنی ، اعلیٰ اخلاق…
آپ کا تبصرہ