۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مسجد کو قرنطینہ مرکز بنانے کی پیشکش

حوزہ/ میرٹھ میں کورونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے ہو رہے اضافے سے جہاں ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے بیڈ دستیاب نہیں ہو پا رہے ہیں۔ وہیں میرٹھ کے شہر قاضی نے انتظامیہ سے شاہی جامع مسجد کے ایک بڑے ہال کو کووڈ وارڈ بنائے جانے کی پیشکش کی ہے تاکہ کووڈ کے مریضوں کو بہترعلاج مل سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،میرٹھ کی شاہی جامع مسجد کے امام اور شہر قاضی نے کورونا مریضوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر جامع مسجد میں کووڈ وارڈ قائم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

شہر قاضی نے محکمہ صحت اور ضلع انتظامیہ کو تجویز پیش کرتے ہوئے ضرورت کے مطابق شاہی جامع مسجد کے بڑے ہال کو کووڈ مریضوں کے علاج کے لیے استعمال میں دینے کی بات کہی ہے۔ ساتھ ہی زکوٰۃ کے پیسوں کا ضرورتمند کورونا مریضوں کے علاج میں استعمال کرنے کی بھی مسلمانوں سے اپیل کی ہے۔

میرٹھ میں شہر قاضی کی جانب سے تجویز پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہمارا ملک اس وقت مشکل دور سے گزر رہا ہے۔ ایسے میں سبھی مذاہب کے ذمہ داران کو آگے آنا ہوگا اور کووڈ کے مریضوں کی ہر ممکن مدد کرنی ہوگی۔ کورونا وبا کا خاتمہ کے لیے ہمیں ہر ممکن اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .