حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ساؤتھ انڈیا شیعہ علماء کونسل نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مرتد کو مسلم وقف بورڈ کا ممبر یا متولی نہیں بنا سکتے ہیں۔
بیانیہ کا مکمل متن اس طرح ہے:
علماء کرام وذاکرین عظام تمام مومنین کرام
سلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے توہینِ قرآن مجید کاارتکاب کیا ہےاور قرآن مجید سے ۲۶ آیات کریمہ کو ہٹانے کے لئے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی جسے عدالت نے بھاری جرمانے کے ساتھ خارج کردیا پوری دنیا خاص طور پر ہندوستان میں مکتب تشیع کوبدنام کیا ہے.
وسیم رضوی مرتد ہے جسکا شیعہ قوم سے کوی تعلق نہیں ہے کسی بھی مسلم ادارے کا ممبر نہیں بنایا جاسکتا ہے اور نہ ہی وہ کسی وقف بورڈ کا متولی بن سکتا ہے۔
وسیم رضوی نے قرآن مجید کے ساتھ اہلبیت علیہ السّلام کی بھی اہانت کی ہے اس لئے وہ کافر اور اسلام سے خارج ہے جو بھی اسکے ساتھ کسی بھی قسم کا رابط رکھے یا جس نے بھی کسی بھی طرح اسکی حمایت کی ہے وہ بھی وسیم رضوی کی طرح مرتد اور قابل لعن ہے۔
منجانب ساؤتھ انڈیا شیعہ علماء کونسل