۲۹ دی ۱۴۰۰ |۱۵ جمادی‌الثانی ۱۴۴۳ | Jan 19, 2022
آیۃ اللہ العظمی مظاہری

حوزہ/ سربراہ حوزہ علمیہ اصفہان مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمی حاج آقا حسین مظاہری دام ظلہ الوارف کی ناساز طبیعت کے پیش نظر ہندوستان کے عظیم دینی تعلیمی قومی ادارہ تنظیم المکاتب کے خادمان اور کارکنان بارگاہ معبود میں مرجع عالی قدر کی صحت کاملہ و عاجلہ اور طول عمر کے لئے دعا گو ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی انقلاب اور رہبر انقلاب کے مخلص و حامی، فقیہ اہلبیت علیہم السلام،  معلم اخلاق، سربراہ حوزہ علمیہ اصفہان مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمی حاج آقا حسین مظاہری دام ظلہ الوارف کی ناساز طبیعت کے پیش نظر ہندوستان کے عظیم دینی تعلیمی قومی ادارہ تنظیم المکاتب کے خادمان اور کارکنان بارگاہ معبود میں مرجع عالی قدر کی صحت کاملہ و عاجلہ اور طول عمر کے لئے دعا گو ہیں۔

نیز  مومنین و مومنات سے گذارش کی کہ اس رحمت و برکت و مغفرت کے مہینہ ماہ رمضان المبارک میں مرجع عالی قدر کی صحت کاملہ و عاجلہ کے لئے خصوصی دعا کریں۔

واضح رہے کہ عالم تشیع کے آیت اللہ العظمیٰ مظاہری پروسٹیٹ کی بیماری کی وجہ سے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ موصوف کچھ عرصے سے پروسٹیٹ کی مشکل میں گرفتار ہیں، اسی وجہ سے آئندہ دنوں میں ان کی سرجری کا امکان پایا جارہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .
8 + 5 =