۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آغا سید حسن الموسوی الصفوی

حوزہ/ یوم ضربت امیر المومنین علی المرتضیٰ کی مناسبت سے صدر انجمن شرعی شیعیان کشمیر نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مسجد کوفہ میں خلیفتہ المسلمین امام علی ؑ کی ضربت کا واقعہ اسلامی تاریخ کا انتہائی دلخراش سانحہ ہے اس سانحہ کے بعد امت مسلمہ کو طرح طرح کے مشکلات اور انتشارات کا سامنا کرنا پڑا اور اسلام کی تبلیغ و تشہیر کا مشن بھی متاثر ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جموں کشمیر/امیر المومنین حضرت علی المرتضیٰ ؑ کے یوم ضربت کے سلسلے میں فرزندان اسلام بالخصوص وابستگان امامت کی خدمت میں ہدیہ تعزیت پیش کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے عالم اسلام کی سربلندی اور دنیاے انسانیت کی امن و سلامتی کے لئے دعا کی۔

آغا صاحب نے کہا کہ مسجد کوفہ میں ماہ مبارک جیسے عظمت و برکت والے مہینے میں ایک شقی ترین شخض کے ہاتھوں خلیفتہ المسلمین امام علی ؑ کی ضربت کا واقعہ اسلامی تاریخ کا انتہائی دلخراش سانحہ ہے اس سانحہ کے بعد امت مسلمہ کوطرح طرح کے مشکلات اور انتشارات کا سامنا کرنا پڑا اور اسلام کی تبلیغ و تشہیر کا مشن بھی متاثر ہوا۔

آغا صاحب نے کہا کہ امام علیؑ ہمیشہ شہادت کی موت کے متمنی رہے اور جب مسجد کوفہ میں خارجی گروہ کی منصوبہ بندی کے نتیجے میں آپ ؑ ایک شدید ضربت سے دو چار ہوئے تو آپ ؑ نے یہ نعرہ بلند کیا کہ کعبہ کے خدا کی قسم علی ؑ کامیاب ہوا۔

آغا صاحب نے کہا کہ عالمی وبا کی تشویش ناک صورتحال کی وجہ سے انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے اس سال بھی یوم شہادت امیر المومنین ؑ کے سلسلے میں کسی بھی جگہ کوئی مجلس عزاء منعقد نہیں ہوگی اور نہ شب ہاے قدر کے مواقع پر شب بیداری کے اجتماعات منعقد ہوں گے اس لئے مومنین سے استدعا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ہی اعمال و عبادات انجام دیں اور احتیاتی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

آغا صاحب نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ دنیاے انسانیت کو موجودہ عالمی وبا سے مکمل نجات عطا فرمائے انہوں نے فرزندان توحید سے تاکید کی کہ وہ ماہ مبارک کے دوران عالم انسانیت کی صحت و سلامتی بالخصوص عالمی وبا سے مکمل  نجات کے لئے خصوصی دعائیں کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .