تحریر: حجۃ الاسلام و المسلمین محمد یعقوب بشوی
حوزہ نیوز ایجنسی। کوئی بھی بیماری ہو یا وبا، اللہ تعالی نے ان سے بچنے کا فارمولا بھی بتا دیا ہے ۔اس وقت دنیا ایک عجیب قسم کے خوف میں مبتلا ہے ایک وبا کرونا کے نام پر لوگوں کا جینا حرام کر کے رکھ دیا ہے ۔آئندہ انے والے وقت میں اس کرونا وبا کی اصل حقیقت بھی کھل جائے گی کہ اس کے پیچھے کتنے الودہ ہاتھ ہیں۔ یہ الہی وبا ہے یا کسی دجالی اور شیطانی منصوبے کا حصہ؟ اب تک کے قرائن اور شواہد کے مطابق معلوم یہ ہوتا ہے کہ یہ بعض بین الاقوامی مافیا کی شیطانی شرارت کا نتیجہ ہے ۔ہر حال میں مومن کو ڈرنا نہیں چاہیے کیونکہ خوف ایک خطرناک نفسیاتی بیماری ہے جو انسان کو موت کی اغوش میں سلانے کے لئے کافی ہے البتہ کسی بھی مسئلے میں احتیاط ضروری ہے خاص کر نظافت کو ہمارا دین نصف ایمان قرار دیتا ہے لہذا صحت مند زندگی کے لئے اس کی رعایت شرط ہے کرونا ہو یا نہ ہو ۔کرونا نے گھر کے اندر بھی لوگوں کو خوف میں مبتلا کیا ہوا ہے اس حوالے سے میڈیا کا بھی انتہائی منفی کردار سامنے آرہا ہے۔ان تمام صورت حال سے نمٹنے کے لئے ایک قرآنی اور معنوی فرمولا پیش کر رہا ہوں۔ روایات اہلبیت علیہمالسلام میں بعض اشارے ہوئے ہیں۔مرحوم آیتاللہ خوانساری فرماتے ہیں: ہمارے زمانے میں ہر جگہ وباء پھیلی اور بہت سارے لوگ وفات پاگئے اما ہمارے گھر والے اور وہ لوگ جو آیت "قُلْ لَنْ یُصِیبَنا" کو پڑھتے تھے وہ اس بلا سے محفوظ رہیں لہذا "قُلْ لَنْ یُصِیبَنا" کو پڑھنے کی تأکید کی گئی ہے ۔
حضرت امیرالمؤمنین علی علیہ السلام سے نقل ہوا ہے کہ برای رفع حوادث عظیم، خصوصا وبائی بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لئے ان سات آیتوں کی تلاوت کریں جو دعاؤں کی شکل میں وارد ہوئی ہے اور آخر میں ایک چھوٹی دعا بھی پڑھے۔ ان دعاؤں کو پڑھنے کا بہترین وقت نماز صبح کےبعد کا وقت ہے:
1) قُلْ لَنْ یُصِیبَنَا إِلَّا مَا كَتَبَ اللَّهُ لَنَا هُوَ مَوْلَانَا وَعَلَى اللَّهِ فَلْیَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ (سوره توبه آیت 51)؛
2) وَإِنْ یَمْسَسْكَ اللَّهُ بِضُرٍّ فَلَا كَاشِفَ لَهُ إِلَّا هُوَ وَإِنْ یُرِدْكَ بِخَیْرٍ فَلَا رَادَّ لِفَضْلِهِ یُصِیبُ بِهِ مَنْ یَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ وَهُوَ الْغَفُورُ الرَّحِیمُ (سوره یونس آیت 107)؛
3) وَمَا مِنْ دَابَّةٍ فِی الْأَرْضِ إِلَّا عَلَى اللَّهِ رِزْقُهَا وَیَعْلَمُ مُسْتَقَرَّهَا وَمُسْتَوْدَعَهَا كُلٌّ فِی كِتَابٍ مُبِینٍ (سوره هود آیت6)؛
4) وَكَأَیِّنْ مِنْ دَابَّةٍ لَا تَحْمِلُ رِزْقَهَا اللَّهُ یَرْزُقُهَا وَإِیَّاكُمْ ۚ وَهُوَ السَّمِیعُ الْعَلِیمُ (سوره عنکبوت آیت60)؛
5) مَا یَفْتَحِ اللَّه لِلنَّاسِ مِنْ رَحْمَةٍ فَلَا مُمْسِكَ لَهَا وَمَا یُمْسِكْ فَلَا مُرْسِلَ لَهُ مِنْ بَعْدِهِ ۚ وَهُوَ الْعَزِیزُ الْحَكِیمُ. (سوره فاطر آیت 2)؛
6) وَلَئِنْ سَأَلْتَهُمْ مَنْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ لَیَقُولُنَّ اللَّهُ قُلْ أَفَرَأَیْتُمْ مَا تَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ إِنْ أَرَادَنِیَ اللَّهُ بِضُرٍّ هَلْ هُنَّ كَاشِفَاتُ ضُرِّهِ أَوْ أَرَادَنِی بِرَحْمَةٍ هَلْ هُنَّ مُمْسِكَاتُ رَحْمَتِهِ ۚ قُلْ حَسْبِیَ اللَّهُ عَلَیْهِ یَتَوَكَّلُ الْمُتَوَكِّلُونَ، (زمر آیت 38)؛
7)حَسْبِیَ اللّهُ لا إِلَـهَ إِلاَّ هُوَ عَلَیْهِ تَوَکَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیمِ،(توبه ایت129)۔اس کے بعد یہ دعا پڑھے:وَ أَمْتَنِعُ بِحَوْلِ اَللَّهِ وَ قُوَّتِهِ مِنْ حَوْلِهِمْ وَ قُوَّتِهِمْ وَ أَسْتَشْفِعُ بِرَبِّ اَلْفَلَقِ مِنْ شَرِّ ما خَلَقَ وَ أَعُوذُ بِمَا شَاءَ اَللَّهُ لاَ قُوَّةَ إِلاَّ بِاللَّهِ اَلْعَلِیِّ اَلْعَظِیمِ۔