حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بعض اوقات ایک سادہ سا اعلان بھی قوم کے حوصلے بلند کر دیتا ہے اور پھیلے ہوئے خوف کو ختم کر دیتا ہے۔
آیتاللہ خزعلی علیہ الرحمہ بیان کرتے ہیں:
کبھی ایسا ہوتا تھا کہ ہر شخص پر خوف طاری ہو جاتا، لیکن امام خمینی بالکل پرسکون رہتے۔ میں اور میرے چند ساتھی امام کے چہرے کو دیکھتے اور دل میں سوال کرتے کہ یہ کس طرح کے انسان ہیں؟
ایک دن امام راحلؒ میرے گھر تشریف لائے۔ فرمایا: اسداللہ علم نے حکومت کی طرف سے ایک سخت اعلان جاری کیا ہے جس نے لوگوں کے حوصلے کو توڑ دیا ہے اور انہیں خوفزدہ کر دیا ہے۔ مجھے لوگوں کے حوصلے کو سنبھالنا ہے۔ میں ایسا اعلان جاری کروں گا جو حکومت کے اس اعلان کو بے اثر کر دے گا۔ میں یہ برداشت نہیں کر سکتا کہ عوام پریشان ہوں۔
آیتاللہ خزعلیؒ کہتے ہیں کہ اگلے دن امامؒ نے اعلان جاری کیا، جس کے بعد پورا ماحول بدل گیا اور لوگ خوش ہو گئے۔
ماخذ: تربیت از دیدگاه قرآن، صفحہ ۱۵۳









آپ کا تبصرہ